شادی سے متعلق سوال پرمیراکے جواب نے سب کوحیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ میرانے اپنی شادی سے متعلق سوال پر حیران کن جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔
میرا آج کل اپنی عیدالاضحیٰ پر ریلیزہونےوالی فلم ’’سائیکو ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں شان شاہد ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سونیا حسین ،نیئراعجازجاویدشیخ ،طلعت شاہ اورشبیرجان بھی شامل ہیں، فلم کی کہانی اور ہدایت کاری بھی شان شاہد کی ہے۔
فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران میرا سے ایک رپورٹر نے ہلکے پھلکے انداز میں سوال کیاکہ اب تو کافی وقت ہو گیا ہے، آپ کو شادی کر لینی چاہیے، ہم سب اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمارے پاس آپ کے لیے رشتے بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دیویانکا سیروہی کے انتقال پر سوالات، پرانی پوسٹ وائرل
میرا نے اس پرمسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی رشتہ نہیں ہے، اگر آپ لے آئیں تو میں تیار ہوں، آپ کو ہی میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ آپ ہی میرے سسرال والے ہیں۔