ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

Apr 24, 2026 | 09:45:AM
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور )ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر  کے مطابق گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امن کی کوششیں ناکام؟ تشویشناک خبر سامنے آگئی

ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے ، خوارج علاقے میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔