دلجیت دوسانجھ نے فلم "سردار جی 3" کی شوٹنگ مکمل کرلی

پنجابی فینٹسی ہارر کامیڈی فلم میں ناصر چنیوٹی اور ہانیہ عامر بھی اہم کردارکررہی ہیں

Apr 24, 2025 | 12:48:PM
دلجیت دوسانجھ نے فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکاراورگلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی آنے والی فلم "سردار جی 3" کی شوٹنگ مکمل کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

معروف اداکار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "فلم سردار جی 3 کی شوٹنگ بالآخر مکمل ہو گئی ہے اور یہ 27 جون 2025ء کو ریلیز ہونے والی ہے، پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے، آئیے تھیٹر میں ملتے ہیں۔"

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بھارتی اداکار کو ایک موٹر سائیکل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر دلجیت دوسانجھ ڈینم، سفید جوتے اور دھوپ کے چشموں کے ساتھ لیدر جیکٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری اشتہارات کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ایمن اورمنال خان کااہم انکشاف

واضح رہے کہ "سردار جی 3" 2015ء میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم "سردار جی"کا سیکوئل ہے،اس پنجابی فینٹسی ہارر کامیڈی فلم کے ہدایت کار روہت جوگراج ہیں۔

فلم میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ مینڈی تکھر اور نیرو باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔