گیمرز گیلیکسی 2024 کا پاکستان میں شاندار آغاز

Apr 24, 2024 | 10:28:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)پاکستان میں"اسپورٹس" کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر گیلکسی ریسرز کی جانب سے شاندار" اسپورٹس" ایونٹس کا انعقاد کردیا ۔

 ورچؤل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر،ٹیکن اور ایف سی24 کے مقابلے شامل ہیں،مقابلوں کا آغاز 17مارچ2024 سے ہوا جس کے فائنل 25-26 اپریل کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ان مقابلوں میں اب تک کل 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جو نوجوانوں میں ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

اس طرز کے مقابلے پہلے بھی پاکستان میں 2021 میں منعقد ہو چکے ہیں, نوجوانوں کی بے پناہ دلچسپی کے باعث اس سال ان مقابلوں کا انعقاد مزید بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔

گلیکسی ریسز کی جانب سے ان مقابلوں میں کل ساٹھ لاکھ روپےسے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:امر خان نے وہاج علی اور فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے بل باندھ دیئے

ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ورچؤل کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا.