اسلامی ممالک بھی نیٹو کی طرز پر اپنی فوج بنائیں :قادر مندو خیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما اور سابق ایم این اے قادر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد اب اسلامی دنیا کو کو چا ہئے کہ نیٹو کی طرح ایک فوجی اتحاد بنایا جائے ۔
پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے قادر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد اب اسلامی دنیا کو کو چاہیے کہ نیٹو کی طرح ایک فوجی اتحاد بنایا جائے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید تو کر دی کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جنگیں نہیں رکوا سکا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 جنگیں رکوا دیں ،لیکن ٹرمپ کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جب جب اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ میں کوئی قرار داد پیش ہوئی تو اسے امریکہ نے ہی ویٹو کیا ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجریہ کاربریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ اسرائیل اپنی غنڈا گردی بڑھا رہا ہے صرف قرار داد پیش کرنے اور مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا ،عالمی دنیا کو اسرائیل پر پریشر ڈالنا ہوگا تاکہ اس کی بدمعاشی ختم ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر حماس کو مغویوں اور لاشوں کی واپسی کا تو کہتے ہیں لیکن یہ نہیں سمجھتے کہ حماس کود بھی مغویوں کو رہا کرنا چاہتا ہے پر حماس پہلے جنگ بندی چاہتا ہے ۔
وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ اقوام متحدہ غزہ میں امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں اسرائیل کی بدمعاشی کے سات دنیا کی بے حسی کو بھی دیکھنا ہوگا اسرائیل چاہتا ہے فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی ممالک میں اپنا ایک مقام بنایا ہے اور سعودیہ عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے جبکہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان کے کردار پر خود ایران نے پاکستان کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا تھا۔