اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر (Christian Stocker) سے ملاقات ہوئی،وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنمائوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو دونوں ممالک کے مابین مثبت تعاون کی ممکنہ راہوں کے طور پر اجاگر کیا اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہوں کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش،عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا،سجدہ شکر ادا کیا