مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش،عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا،سجدہ شکر ادا کیا

Sep 23, 2025 | 21:02:PM
 مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش،عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا،سجدہ شکر ادا کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا، زائرین نے بیت اللہ شریف پر برسنے والے روح پرور مناظر کو دیکھ کر سجدہ شکر ادا کیا۔

 بیت اللہ شریف پر برسنے والی بارش کے روح پرور مناظر نے دل موہ لیا۔ مکہ مکرمہ اور گردونواح کے علاقوں میں کالی گھٹائیں برس پڑیں۔مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف کعبہ جاری رکھا اور اللہ کے حضور دعائیں کیں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین نے بیت اللہ شریف پر برسنے والے روح پرور مناظر کو دیکھ کر سجدہ شکر ادا کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:چئیرمینPCBمحسن نقوی سے شان مسعود اور اظہر محمود کی ملاقات،دونوں کو فری ہینڈ مل گیا