سندھ حکومت کا انقلابی منصوبہ،’’ورکرز ویلفیئر کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار جانیے

Sep 23, 2025 | 14:59:PM
سندھ حکومت کا انقلابی منصوبہ،’’ورکرز ویلفیئر کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے ایک انقلابی منصوبہ  ’’ورکرز ویلفیئر کارڈ‘‘ شروع کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو جامع سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ پروگرام ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے مختلف سہولتیں فراہم کرتا ہے، جن میں حادثاتی انشورنس، مالی امداد اور ملازمت سے متعلق سہولتیں شامل ہیں۔

رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے فوائد

مفت حادثاتی ہیلتھ انشورنس, سالانہ سات لاکھ روپے تک کا کوریج, ملک بھر میں 270 سے زائد ہسپتالوں میں کیش لیس علاج کی سہولت, 24/7 ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی دونوں صورتوں میں کوریج, کوریج صرف حادثاتی مسائل پر لاگو ہوگی, ڈیجیٹل تصدیق کے ذریعے فوری اہلیت کی جانچ.

اضافی سہولتیں

10 ہزار ای،موٹر سائیکلیں، سلائی مشینیں اور دیگر اشیاء کی تقسیم, موت کے بعد گرانٹ، شادی امداد، وظائف اور دیگر فلاحی فنڈز تک رسائی, ڈیجیٹل نظام – کوئی کاغذی کارروائی نہیں.ام سہولتیں شناختی کارڈ سے منسلک ڈیجیٹل پروفائل کے ذریعے www.wwbs.gos.pk پر دستیاب ہیں، رجسٹریشن کے بعد مزدور یہ سہولتیں حاصل کر سکیں گے. 

نادرا، ای او بی آئی اور ملازمت کے ریکارڈ کے ذریعے فوری اہلیت کی تصدیق، ایجنٹوں، کاغذی کارروائی یا دفتر کے چکر کی ضرورت ختم۔

سندھ ویلفیئر کارڈ کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

وزٹ کریں: https://wwcs.wwbs.gos.pk:444/
اپنا شناختی کارڈ نمبر، ملازمت اور صنعت سے متعلق معلومات درج کریں، سسٹم فوری طور پر آپ کی اہلیت کی تصدیق کرے گا۔
تصدیق کے بعد آپ کا ڈیجیٹل پروفائل فعال ہو جائے گا، کسی فزیکل کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف رجسٹرڈ صنعتی مزدور ہی اس پروگرام کے اہل ہیں۔ (ان کے زیرکفالت افراد شامل نہیں ہیں۔