انجلینا جولی کواظہار رائے کی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش

Sep 23, 2025 | 12:53:PM
انجلینا جولی کواظہار رائے کی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اظہار رائے کی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق سپین کے سان سیباسٹین فلم فیسٹیول میں اپنی تازہ ترین فلم کی نمائش کے دوران ان کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکامیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تنقید کرنے والے میڈیا پر کریک ڈاؤن کے بعدامریکا میں اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکا میں اظہار رائے کی آزادی سے خوفزدہ ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں لیکن کہیں بھی کوئی بھی چیز جو لوگوں اور معاشرے کو تقسیم کرتی ہے یا اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرتی ہے میرے خیال میں بہت خطرناک ہے، یہ بہت، بہت بھاری وقت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ موجودہ امریکا کو میں پہچاننے سے قاصر ہوں اپنے ملک سے پیار کرتی ہوں لیکن اس وقت میں اپنے ملک کو پہچان نہیں پاتی، لوگوں کو تقسیم کرنا اور آزادیوں کو محدود کرنا انتہائی خطرناک رجحان ہے۔