سعودی عرب ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔
یہ بھی پڑھیں:پنک سکوٹیز کی فراہمی، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔