اے آئی اب شادیاں بھی کروائے گا

Sep 23, 2025 | 10:46:AM
اے آئی اب شادیاں بھی کروائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میٹا نے فیس بک پر جیون ساتھی کی تلاش کے لیے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

 اس فیچر میں کوئی بھی شخص فیس بک پر اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے اپنا جیون ساتھی تلاش کر سکے گا۔

اس فیچر میں صارفین اے آئی کے ذریعے اپنے پسند کا جیون ساتھی تلاش کر سکیں گے۔

جیون ساتھی کی تلاش میں کرنے والے ادارے بھی اب اس حوالے سے اے آئی سے مدد لے رہے ہیں۔

اداروں کا کہنا ہے کہ اے آئی کی مدد سے جیون ساتھی کی تلاش میں کافی آسانی ہو گئی ہے۔

اب جیون ساتھی کی تلاش کو مزید آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے۔ اور اس کے لیے اے آئی کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔