ڈکی بھائی کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی ،جوا ایپس کیس میں ضمانت مسترد

Sep 23, 2025 | 10:02:AM
ڈکی بھائی کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی ،جوا ایپس کیس میں ضمانت مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری  پر دلائل سننے کے بعد پرفیصلہ سنایا ۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی نےغیرقانونی ایپ سے پیسہ کمایا۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ان کے خلاف مقدمہ 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سیکشن 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، سیکشن 14 (الیکٹرانک فراڈ)، سیکشن 25 (اسپیم) اور سیکشن 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔

یہ مقدمہ 13 جون کی ایک انکوائری سے متعلق ہے، جو قابل اعتماد ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر درج کی گئی کہ کچھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنے مالی فوائد کے لیے جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کی عوامی سطح پر تشہیر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چُھپ کر دہلی پہنچ گیا، حکام کی دوڑیں

ایف آئی آر کے مطابق عوام نے ان ایپس میں اپنی محنت کی کمائی لگائی اور مالی نقصان اٹھایا، اس میں سعد الرحمٰن پر مختلف جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز بشمول بنومو، 1ایکس بیٹ، بیٹ 365، بی 9 گیم وغیرہ کو اپنے یوٹیوب چینل پر تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔