برطانیہ کی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

Sep 23, 2025 | 09:07:AM
برطانیہ کی حکومت نے اہم اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی دفترخارجہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے  اپنے ملک کے پاسپورٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کرتے ہوئے ‘بیک اپ پلان’ بھی ساتھ رکھیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنی شناخت کے حوالے سے ‘بیک اپ پلان’ رکھیں۔

 یوکے سے نکلتے وقت مسافروں کے پاس دو ضروری دستاویزات لازمی ہوں۔

محکمے نے کہا کہ اگرچہ پاسپورٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تاہم برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز کو شناخت کی کوئی دوسری دستاویز بھی ساتھ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی سفری چیک لسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ فوٹو آئی ڈی کا ایک اضافی فارم بھی اپنے ساتھ رکھا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں شناخت میں آسانی ہوسکے۔

مزید پڑھیں:شیاومی کمپنی کے آئی فون 17 کے مقابلے میں موبائل فونز تیار، قیمتیں کیا ؟

برطانوی دفترخارجہ کی ہدایت کے مطابق باہر چھٹیاں گزارنے والوں اور کاروباری شخصیات کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایک ہنگامی یا "بیک اپ پلان” اپنے ساتھ رکھیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو رہائش کی تفصیلات، پرواز کی معلومات، پاسپورٹ نمبر، ہنگامی رابطے اور انشورنس پالیسی جیسی اہم معلومات تک رسائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

اگر کسی مسافر کا فون گم ہوجاتا ہے تو مذکورہ بالا تفصیلات اور بھی اہم ہوجاتی ہیں، ان معلومات کو قابل اعتماد دوستوں یا خاندان کے اراکین کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

 دفتر خارجہ نے مسافروں کو روانگی سے چند ضروی کاموں کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے