آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

Sep 23, 2023 | 20:53:PM
آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
کیپشن: پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سابق صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سمیت پنجاب کی اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی۔  اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نئیر حسین بخاری، صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید  احمد محمود  ، چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین ،سید عرفان گردیزی، سابق ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

بلاول ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں اوکاڑہ سے سابق ایڈوائیزر وزیراعلی میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن آٹیچی ڈاکٹر مشتاق احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ حاصل پور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔