راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Sep 23, 2023 | 13:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں راہزنی اور ڈکیٹی کی بڑھتی وارداتوں کیساتھ ساتھ راہ چلتی خواتین کو  ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ، نارتھ کراچی سیکٹر11 بی مدینہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواراوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24 News HD (@24newshd.pk)

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ،اس سے قبل شہر میں خواتین سے ہراسانی کے 3 واقعات پیش آئے تھے جب گلستان جوہر میں 3 جولائی کو ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کیا۔