سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشت گردگرفتار  

Sep 23, 2023 | 13:01:PM
سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشت گردگرفتار  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں،آپریشن میں 13 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا  گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہاولپور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، اٹک سے 5 اور لاہور سے 3 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 29ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ ، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خورشید، رشید، عرفان، لقمان ، وحید، رضوان، عامر اور واجد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی,فی لیٹر کتنا سستا ہو گا؟،وزارت خزانہ سے اہم خبر آ گئی

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے625 کومبنگ آپریشنز کے دوران 105 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 27229افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔