پک اپ اور کار میں خوفناک تصادم،5افرادجاں بحق،6زخمی

Sep 23, 2023 | 09:51:AM
 لورالائی میں کاراورپک اپ میں تصادم  کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افرادزخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لورالائی میں کاراورپک اپ میں تصادم  کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق لورالائی کےعلاقےشیرجان کڈی کےمقام پر پک اپ اورکارمیں تصادم کےنتیجےمیں پانچ افرادجاں بحق اورچھ افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ٹریفک حادثےمیں خواتین اوربچوں سمیت پانچ افرادجان کی بازی ہارگئے،جبکہ حادثےمیں چھ افرادزخمی بھی ہوئے،حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر 250روپے تک آنے والا ہے ،گورنر سندھ نے پیشگوئی کر دی

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔