کورونا وائرس کا شکار مزید 2 مریض جاں بحق

Sep 23, 2022 | 09:30:AM
کورونا وائرس کا شکار مزید 2 مریض جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 3 سو 97 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 نئے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا مثبت آنے کی شرح 0.57 فیصد رہی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 6 سو 9 ہو چکی ہے۔