خاتون نے بیٹے کی شادی پر ایسا جوڑا پہنا کہ خوشیاں مٹی میں ملا دیں

Sep 23, 2021 | 10:54:AM
خاتون نے بیٹے کی شادی پر ایسا جوڑا پہنا کہ خوشیاں مٹی میں ملا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی میں سفید عروسی جوڑا پہن کر بیٹے اور بہو کی شادی کی خوشی مٹی میں ملا دی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی ساس کی اس حرکت پر دل گرفتہ لڑکی نے ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ جب میری ساس اپنے لئے سفید عروسی جوڑا خرید کر لائی تو ہم نے اسے منع کیا کہ وہ یہ لباس ہماری شادی پر نہیں پہنے گی۔ ”میں نے اپنی ساس کا یہ لباس چھپا بھی دیا تھا لیکن اس نے کسی طرح لباس تلاش کر لیا اور وہی پہن کر شادی کی تقریب میں آ گئی اور آتے ہی الٹا مجھے موردالزام ٹھہرانا شروع کر دیا کہ میں نے لبا س چھپا کر اس کی بیٹے کی شادی کی خوشی غارت کرنے کی کوشش کی ہے۔“
 اس پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس ساس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک خاتون نے لکھا ہے کہ اگر اس عورت کو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا اتنا ہی شوق تھا تو خود ایک بار پھر شادی کرکے دلہن بننے کا شوق پورا کر لے۔
یہ بھی پڑھیں:مارکیٹیں رات 10بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان