لاہور میں نان اور روٹی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) لاہورمیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا۔
صدر ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی، فائن بوری کی قیمت میں 4500 سے 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، فائن آٹا کی قیمت بڑھنے پر نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے فائن بوری کے ریٹ میں اضافے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،سادہ روٹی حکومت پنجاب کی مقرر کردہ قیمت 14روپے میں فروخت کررہے ہیں،حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے تونان اور خمیری روٹی 25 روپے میں فروخت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بارش کے حوالے سے غلط پیش گوئی کرنے پر محکمہ موسمیات جواب دے، قائمہ کمیٹی