آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے70 تقرریاں کالعدم قرار دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہدبشیرچودھری)آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کے دور میں ہونے والی تقرریاں کالعدم قرار دے دیں۔
عدالت نے سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کے دور میں ہونےوالی70 تقرریوں کے خلاف فیصلہ راجہ شعیب بنام مجاز اتھارٹی کیس میں سنایااورقرار دیا کہ تقرریاں میرٹ اور قواعد و ضوابط کے برعکس کی گئیں۔
جسٹس چوہدری خالد رشید نے حکم دیا کہ تین ماہ کے اندر تفصیلی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،فیصلے میں کہاگیاہے کہ بھرتیوں کے دوران شفافیت اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،ہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے کردار اور تقرری کے عمل کی جانچ پڑتال کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سونامزیدہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
واضح رہے کہ رِٹ پٹیشن راجہ شعیب کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد محکمہ عدلیہ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے اورقانونی ماہرین کے مطابق فیصلہ عدالتی شفافیت اور احتساب کی جانب اہم قدم ہے۔