گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

Oct 23, 2025 | 13:07:PM
گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)نواں کوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمہ اے ایس آئی محسن ارشاد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیاہے۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق21 سالہ یوسف گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا،پولیس کو جب اطلاع ملی تو ہسپتال میں یوسف جاں بحق ہو چکا تھا۔
مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔

مزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی،اسےزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں دم توڑ گیا۔