بجلی کی قیمتوں میں کمی،پنجاب حکومت نےوفاق سے رجوع کرلیا

Oct 23, 2025 | 12:12:PM
 بجلی کی قیمتوں میں کمی،پنجاب حکومت نےوفاق سے رجوع کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپراء )حکومت پنجاب نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے۔
حکومت پنجاب نے بجلی کی قیمت میں دو روپے ستتر پیسے فی یونٹ کے حساب سے کمی کے لئے وفاق سے رجوع کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت نے آپریشن اور مینٹیننس کی بنیاد پر ٹیرف میں کمی لانے کی سمری تیار کی ہے،ٹیرف میں تبدیلی سے صارفین کو ستائیس ارب روپے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی۔
ٹیرف تبدیلی کی بنیاد پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے پنجاب حکومت نے وفاق سے رجوع کر لیا ہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیساتھ معاہدہ کر کے بجلی کی قیمت میں کمی کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کاگندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق معاہدے کے لئے سمری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو بھجوا دی گئی ہے،پنجاب حکومت کے زیرانتظام قائداعظم سولر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پر قیمتوں میں کمی لائی جا سکے گی۔
پنجاب کابینہ پاور ہاؤسز سے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے چکی ہے۔