افغانستان سے شکست، کپتان بابراعظم نے ملبہ کس پر ڈال دیا؟

Oct 23, 2023 | 21:59:PM
افغانستان سے شکست، کپتان بابراعظم نے ملبہ کس پر ڈال دیا؟
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افغانستان سے شکست کا ملبہ بولرز پر ڈال دیا۔
میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی،ان کا کہنا تھا کہ اس ورلڈکپ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں جا رہی،تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی،افغان ٹیم کو شاندار کھیل پر کریڈٹ جاتا ہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی،مڈل اوورز میں بھی سپنرز نے اچھے اوورز نہیں کئے۔
ان کا کہناتھا کہ کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے،کوشش ہو گی آگے کے سارے میچز جیتیں،کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ جب بیٹنگ کرتا ہوں تو صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ ہوتی ہے،جب کپتانی کی باری ہوتی ہے تو کپتانی کرتاہوں،ان کا کہناتھا کہ بھارت سے شکست کے بعد دباﺅ میں رہنے والی بات درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدھ کو چھٹی ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا