سموگ کی صورتحال کے تناظر میں اس ہفتے بدھ کو چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ 

Oct 23, 2023 | 18:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اور متعقلہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کیخلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مقرر کردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ سڑکوں پر گرد بٹھانے کیلئے تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: کوشش ہے شہری مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو سیل کے چکر نہ لگائیں،محسن نقوی 

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت اور بجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا یقینی بنایا جائے اور سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر، ڈاکٹر جمال ناصر، بلال افضل، ابراہیم حسن مراد، مشیر کنور دلشاد کے علاوہ چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز زراعت، صحت، خزانہ، ماحولیات، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، صنعت، کمشنر لاہور ڈویژن اور ماحولیاتی ماہرین بھی موجود تھے۔