معروف سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی، شوہر کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف سٹیج اداکارہ اور ڈانسر دیدار ملتانی نے اپنی دوسری خفیہ شادی سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ کاکہناہے کہ رواں سال عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد خاموشی سے شادی کرلی تھی،تاہم اپنے شوہر کا نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دیدار ملتانی نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک عرصے سے ان کے مداح تھے اور باقاعدگی سے تھیٹر میں ان کی پرفارمنس دیکھنے آیا کرتے تھے، تماثیل تھیٹر میں ہونے والے ایک ڈرامے کے بعد انہیں کسی ذریعے سے دیدار کا نمبر ملا، جس کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ بڑھنا شروع ہوا۔
وقت کے ساتھ بات آگے بڑھی اور ایک موقع پر انہوں نے شادی کی پیشکش بھی کی، ابتدا میں اداکارہ نےانکار کر دیا کہ وہ 3 سے 4 سال تک شادی کے لیے تیار نہیں مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھااور پروپوزل کے ایک سال کے اندر دونوں نے خاموشی سے شادی کر لی۔
واضح رہے کہ یہ دیدار ملتانی کی دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے ان کے دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، طلاق کے بعد انہوں نے دوبارہ سٹیج پر واپسی کی اور مسلسل پرفارم کرتی ر ہیں۔
دیدار ملتانی نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں منہ دکھائی میں ایک قیمتی گاڑی تحفے میں ملی، جس کے ساتھ سونے کی انگوٹھیاں بھی دی گئیں۔
اداکارہ کے مداح ان کی نئی زندگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں،اگرچہ ان کے شوہر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا، مگر مداح اس منفرد محبت کی کہانی اور اداکارہ کی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے نئے باب کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔