بلائنڈ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت کے نام

Nov 23, 2025 | 15:57:PM
بلائنڈ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت نے کولمبو میں نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بلائنڈ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو 114 رنز تک محدود رکھا۔

 جواب میں بھارتی ٹیم نے 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا کر باآسانی فتح حاصل کر لی اور ایونٹ کی ناقابلِ شکست چیمپئن قرار پائی۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور امریکا نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل ، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش آج دوحہ میں آمنے سامنے

بھارت کی پھولا سارین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جب کہ نیپال کی طرف سے سريتا گھمیری 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

 یہ ٹورنامنٹ سری لنکا اور بھارت نے مشترکہ طور پر منعقد کیا اور فائنل سری لنکا کے قدیم ترین ٹیسٹ گراؤنڈ پی سراوانامُتّھو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔