چیچہ وطنی میں شیروانی زیب تن کیے دولہے نے ووٹ کاسٹ کردیا

Nov 23, 2025 | 14:51:PM
چیچہ وطنی میں شیروانی زیب تن کیے دولہے نے ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کاشف چوہدری)پہلے بیلٹ پیپر پر مہر ،نکاح نامے پر دستخط بعد میں ،چیچہ وطنی میں شیروانی زیب تن کیے دولہے نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

 دولہاحافظ غلام فرید قومی فریضہ کیلئے دلہنیا چھوڑ کر باراتیوں سمیت پولنگ اسٹیشن پہنچا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ شادی کے دن بھی ووٹ قومی ذمہ داری ہے، مسلم لیگ ن کا سپورٹر ہوں، آج بھی ن لیگ کو ووٹ دیا۔

 شہریوں کا کہنا ہے دولہے کی مثال نوجوانوں کیلئے قابلِ تعریف ہے۔

چیچہ وطنی کےحلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری!8سال تک بجلی فری ،نیا سسٹم آگیا