شعیب ملک دوبارہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے خواہاں

Nov 23, 2023 | 15:44:PM
شعیب ملک دوبارہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے خواہاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بطور پرافیشنل کھلاڑی خود کو ہر وقت تیار رکھنا چاہتا ہوں ، وہ ٹی20 ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے تاہم اگر موقع ملا تو ضرور کھیلیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اس وقت میری نگاہیں قومی ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ عالمی ٹی20 کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے چنانچہ اس بارے میں بعد میں سوچوں گا لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے  کا خواہاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :ایچ ای سی نے 171 یونیورسٹیز جعلی قرار دے دیں ، لاہو ر کی 31 جامعات شامل 

شعیب ملک نے کہا کہ نیشنل ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہوگا وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔