ایچ ای سی نے 171 یونیورسٹیز جعلی قرار دے دیں ، لاہو ر کی 31 جامعات شامل 

Nov 23, 2023 | 15:39:PM
ایچ ای سی نے 171 یونیورسٹیز جعلی قرار دے دیں ، لاہو ر کی 31 جامعات شامل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہائر ایجو کیشن کمیشن نے ملک بھر میں جعلی اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والی یونیورسٹیز کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

محکمہ ہائر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے جاری لسٹ میں 171 یونیورسٹیز شامل ہیں جن میں 31 صرف لاہور میں کام کر ر ہی ہیں ، ایچ ای سے کی جانب سے جاری لسٹ میں دوطرح کی یونیورسٹیز شامل کی گئی ہیں۔

 نمبر ون:

وہ  یونیورسٹیز جو سرے سے غیر قانونی ہیں

 نمبر ٹو:

وہ یونیورسٹیز جو رجسٹرڈ  تو ہیں لیکن ان کے کیمپس غیر  قانونی ہیں ۔

ایچ ای سی کا یہ اقدام انتہائی اہم ہے کیونکہ طلبا کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کسی جعلی یونیورسٹیز میں پڑ ھ رہے ہیں یا پھر انہوں نے غیر قانونی کیمپس میں ایڈمیشن لے رکھا ہے ، ان کو ان کی اس غلطی کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ تعلیم مکمل کر لیتے ہیں اور پھر جب ایچ ای سی سے ڈگری کی ویریفکیشن کرانے پر پتا چلتا ہے کہ وہ یونیورسٹی ہی جعلی تھی اس طرح طلبا کا وقت اور پیسہ دونوں برباد ہو جاتا ہے ۔

جعلی یونیورسٹیز کی لسٹ