بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی

Nov 23, 2023 | 12:22:PM
بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست آخر کار واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضیٰ ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کر دی۔
 یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی