دین کی برکت سے کام آسان ہورہے ہیں: چودھری پرویز الٰہی

Nov 23, 2022 | 19:51:PM
دین, برکت, کام آسان,  چودھری پرویز الٰہی, وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے، عوام ن لیگ کو ایسے مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے چودھری پرویزالٰہی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ دیں، قائداعظم کے بعد یہ پہلا سچا لیڈر ہے، قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے شکر کریں اوراس کے لئے دعا کریں،شہبازشریف کوشرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی،شہباز شریف کو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا، باہر جا کر ملک کو بدنام کر رہا ہے۔

وزیراعظم باہر جا کر کہتا ہے مجھے بھیک دو، مجھے ڈر تھا شہبازشریف جا کر کہے گاکہ مجھے واپسی کا ٹکٹ بھی کرادو، شریف برادران اور ن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، دونوں بھائیوں نے عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا، جو حکمران پیسے بنانے آتے ہیں ان کے کام میں برکت نہیں ہوتی، میں نے اپنے سابق دور میں خزانے میں 400 ارب روپے سرپلس چھوڑے۔

اللہ تعالیٰ نے مجھے دینے والا بنایا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر دین کا کام کررہے ہیں، دین کی برکت سے کام آسان ہورہے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے جہانیاں کی تمام کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 40 بیڈ سے 150بیڈز اپ گریڈ کررہے ہیں، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہانیاں میں بلڈ بینک اورلیبر روم بھی قائم کے جائیں گے۔

جہانیاں میں ٹراما سنٹر بھی بنایا جائے گا، جہانیاں اور کچا کھوہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جائیں گے، گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جہانیاں میں نیا چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔