اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Nov 23, 2022 | 11:07:AM
اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کرک ڈاؤن جاری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد منشیات فورس کی منشیات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کررہی ہے۔

ایسی ہی ایک کارروائی میں انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 28 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فائرنگ کا واقعہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق

اسی طرح مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمدشدہ چرس کوئلہ لے جانے والے ٹرک کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔