’ویر چکرا‘ ایوارڈ۔۔ابھی نندن سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے 

Nov 23, 2021 | 21:56:PM
ابھی نندن ایوارڈ
کیپشن: ابھینندن ایواروصول کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن مودی سرکار کی طرف سے ایوارڈحاصل کرنے کےبعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ابھینندن کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ ملنے کے بعد سے ہیش ٹیگ ابھینندن ورتھمان (AbhinandanVarthaman#)  ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی نندن کو ایوارڈ دیکر ہندوستان نے صرف اپنا مذاق اڑوایا، ترجمان دفتر خارجہ

ٹویٹر صارفین ابھی نندن کو ایوارڈ ملنے کے بعد دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ٹویٹر صارفین بھارتی سرکار سےپوچھ رہے ہیں کہ اس نے کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جو اس کو ایوار ڈ پر ایواردیئے جارہے ہیں۔


ایک صارف نے لکھا ہے شاید ابھی نندن کو ایوارڈ جے ایف 17تھنڈر کی مفت میں تشہیر کرنے پرایوارڈ  دیا جارہا ہے

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ  اگر کسی کو بھارت کا ایوارڈ چاہئے تو پاکستان آئے یہاں سے پٹائی کرائے اور وہاں جاکر ایوارڈلے لے ۔

ایک دوسرے صارف نےلکھا کہ باپ رے اپنا ہی جہاز گرانے کا اتنا بڑا انعام

یہ بھی پڑھیں: ’’اہلیہ کی موت نے میری کمر توڑ دی اور میرا دل ٹوٹ گیا‘‘