’’اہلیہ کی موت نے میری کمر توڑ دی اور میرا دل ٹوٹ گیا‘‘

Nov 23, 2021 | 19:06:PM
مصر، سینئر ،خاتون، جرنلسٹ، اسما مصطفیٰ ،
کیپشن: مصر کی سینئر خاتون جرنلسٹ اسما مصطفیٰ کی بچوں کے ہمراہ تصویر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)مصر کی ایک سینئر خاتون جرنلسٹ اسما مصطفیٰ کینسر کے خلاف لڑتے ہوئے آخر کار چل بسیں۔مرحومہ دو بچوں کی والدہ تھیں۔ مرحومہ کے خاوند  اور مصر  کے رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر ایمن ابو العلا نے اپنی اہلیہ کو دکھ بھرے الفاظ سے یاد کرتے ہوئے ان  کی موت کا اعلان کیا ہے۔

العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر ایمن ابوالعلا نے بتایا کہ طویل علالت کے بعد ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچوں کی ماں کی موت کا اعلان کر رہا ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر  انہوں نےلکھا کہ اہلیہ کی موت نے میری کمر توڑ دی ہے اور میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ میں صرف وہی کہوں گا جو خدا کو پسند ہے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔

گذشتہ اپریل میں مصری نشریاتی ادارے نے کمیونیکیشن سائٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اسما کو کینسرکا عارضہ لاحق ہے اور کینسر کے ٹیومر کو نکالنے کے لئے ان کی نازک اور خطرناک سرجری ہوئی ہے۔دو ماہ بعد ان کی صحت مزید بگڑ گئی تھی جب ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ ٹیومر کو ہٹانے سے قاصر ہیں۔ اس کے بعد اسے دوبارہ کیموتھراپی کی دوائیوں کے ساتھ علاج کے وسیع کورس سے گزرنا پڑا۔چند روز قبل اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے باعث اسے ایک بڑے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنا پڑا تھا لیکن بیماری نے اسے شکست دی اور وہ دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مداح میراڈونا کی قبر سے کیا نکالنا چاہتے تھے۔؟۔ حیران کن انکشافات سامنے آ گئے