ارجنٹائن کے مرحوم فُٹ بالر ڈیاگو میراڈونا پر زیادتی کا الزام لگ گیا

Nov 23, 2021 | 10:13:AM
کیوبن خاتون،زیادتی،الزام،میرا ڈونا
کیپشن: کیوبن خاتون میرا ڈونا کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ارجنٹائن کے مرحوم فُٹ بالر ڈیاگو میراڈونا پر جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبن خاتون میویز الواریز  کی جانب سے ڈیاگو میراڈونا پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ڈیاگو میراڈونا نے کمسنی میں میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھ سے میرا بچپن چھین لیا۔

خاتون کا میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھا کہ اُن کی پہلی مرتبہ فٹ بالر ڈیاگو سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ کیوبا میں انسدادِ منشیات کی مہم پر گئے تھے۔

یا درہے کہ میویز الواریز دو دہائیوں سے میرا ڈونا کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اب اُن کی جانب سےفٹبالر کی وفات کے  ایک سال بعد اُن پر زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔یہ الزامات 2001ء کے ہیں جب  میراڈونا کی عمر 40  اور خاتون 15 سال کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم ٹیم سے ڈراپ ہونے پر پھٹ پڑے