بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم ٹیم سے ڈراپ ہونے پر پھٹ پڑے

Nov 20, 2021 | 07:57:AM
سابق، کپتان، مشفیق الرحیم
کیپشن: سابق کپتان مشفیق الرحیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرم نہیں دیا گیا بلکہ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے مینجمنٹ سے کہا تھا کہ میں پاکستان کے دورے کے دوران ٹیم کےلیے کھیلنے کو تیار ہوں،تاہم مجھے بتایا گیا کہ ٹیم مینجمنٹ، کوچ سمیت اجتماعی طور پر مجھے ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہوں، میں ابھی اس سٹیج پر نہیں ہوں کہ میں آرام کروں،میرا ورلڈکپ اچھا نہیں گیا ،میں اس سیریز کے دوران بہتر پرفارم کرنا چاہتا تھا۔

یا درہے کہ سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفیق الرحیم پاکستان کے دورے کے دوران ٹیم کا حصہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکول بند ہونگے یا نہیں،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی سکول ایجوکیشن کو اہم ہدا یات