ٹھاہ ٹھاہ۔۔ ملزموں کی ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Nov 23, 2021 | 08:08:AM
 ملزموں کی، ایک دوسرے پر، سیدھی فائرنگ
کیپشن:  ملزموں کی ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نواب ٹاؤن میں دو گروپوں کا زبردست اور خونیں تصادم ، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،واقعہ کی وڈیو  بھی منظرعام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی کے قریب پنو خان اور بابر خان گروپ میں تصادم ہوا،تصادم کے دوران ملزمان اندھا دھند سیدھی فائرنگ کرتے رہے۔ملزم گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث پیر منصور گاؤں اور یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس پی صدر حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں نو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر  کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے حکم پر پولیس نےایس پی صدر کی سربراہی میں آپریشن کرتے 12 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اندھا دھند فائرنگ۔۔ پی پی رہنما 4 ساتھیوں سمیت قتل