اوگرا میں مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

 ممبر آئل زین العابدین قریشی کو 25 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا،ذرائع

May 23, 2026 | 14:50:PM
 اوگرا میں مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درشہوار)اوگرا میں مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم اسٹاکس میں ہیر پھیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے اسکینڈل میں اوگرا ممبر آئل زین العابدین قریشی کو 25 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ذخائر چھپانے اور پی ڈی سی کلیمز میں مبینہ فراڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے،کراچی میں ایف آئی اے نے اوگرا حکام سے حساس ریکارڈ بھی طلب کر لیاہےجس میں پی ڈی سی میکانزم، انسپیکشن رپورٹس، شوکاز نوٹسز اور اہم انتظامی فیصلوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نےحادثے سے ایک روز قبل فون پرمجھے سرپرائزدینے کاکہاتھا؛والدہ

ذرائع کے مطابق کیس نے پٹرولیم سیکٹر اور سرکاری حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے،مزید اہم شخصیات کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔