سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

May 23, 2025 | 21:26:PM
سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔


2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: