مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ سوئی گیس کی عجیب حرکت ،صارف کے بل پر میٹرریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر چھاپ دی
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بعدا ز دوپہر ساحلی علاقوں میں تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم ژوب،موسی ٰ خیل،بارکھان، خضدار ، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ 2جون کو پیش نہیں کیا جائےگا، نئی تاریخ کا اعلان ہو گیا