وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ
کیپشن: بجٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، رواں مالی کا قومی اقتصادی سروے 9جون کو جاری ہوگا، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے انتظامات شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آج آخری روز تھا،بجٹ مذاکرات میں اہداف کو حتمی شکل نہ دی جا سکی،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے،
اس سے پہلے نئے بجٹ کیلئے 2جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی،آئی ایم ایف سے مذاکرات، عید تعطیلات کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ سوئی گیس کی عجیب حرکت ،صارف کے بل پر میٹرریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر چھاپ دی