نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

May 23, 2025 | 15:38:PM
نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔

 کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سرکیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔

 پاکستانی کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کی ہیں۔اس سے قبل نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، تنخواہ دار اور کم آمدنی والے افراد کی سنی گئی