بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

May 23, 2025 | 15:26:PM
بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:28مئی کویومِ تکبیر پر عام تعطیل کااعلان

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے سے لوگوں کے مسائل پرقابو پایا جا سکے گا، اگلے بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کیلئے درکار فنڈز مختص کیے جائیں گے۔