28مئی کویومِ تکبیر پر عام تعطیل کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔
سندھ حکومت کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
یومِ تکبیر پر 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بھی بند ہوں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ،علاقائی بینچز، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی، نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ رجسٹرار اور پنجاب کے سیشن ججز کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے،اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پرتمام بنک عام تعطیل کی بنا پر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیاتھااور اس دن کو یوم تکبیرکا عنوان دیا گیا ہے۔