کوروناپھرسراٹھانے لگا،مثبت کیسزکی تعدادمیں اضافہ

May 23, 2025 | 15:07:PM
کوروناپھرسراٹھانے لگا،مثبت کیسزکی تعدادمیں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں کوروناپھرسراٹھانے لگااورروزانہ کئی مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں سانس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں گزشتہ ہفتے سے روزانہ  کورونا کے 8 سے 10 مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز دنیا بھر میں رپورٹ ہو رہے ہیں، بہت سے مریض ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری موجود ہے،ہسپتال آنے والے مریضوں کی حالت بہتر ہے، کورونا کی علامات میں بخار، کھانسی، نزلہ اور جسم درد شامل ہے۔

ڈاکٹرجاوید نے کہا کہ اکثر مریضوں کو سانس لینے میں دشواری بھی ہوتی ہے،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں،بخار یا کھانسی کی شدت بڑھنے کی صورت میں فوراً ٹیسٹ کروائیں۔

دوسری جانب ڈاؤ ہسپتال کے حکام نے کہاہے کہ ڈاؤ ہسپتال میں بھی کورونا کی علامات کے ساتھ روز 8 سے 10 مریض آرہے ہیں۔

حکام کے مطابق جناح اور سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں سانس کے امراض میں مبتلا یومیہ 50 سے زائد مریض آتے ہیں۔