اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
پاک سعودی وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیشرفت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور دونوں ممالک خطے میں امن، ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مستقل رابطے میں ہیں۔