کراچی سے لاہور جانے والی دوٹرینیں منسوخ

May 23, 2025 | 12:14:PM
کراچی سے لاہور جانے والی دوٹرینیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اقصیٰ شاہد) کراچی سے لاہور جانے والی دوٹرینں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی جو دوٹرینں منسوخ کی گئی ہیں ان میں پاک بزنس ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔

پاک بزنس ایکسپریس کو یکم جولائی سے پریمیم انداز میں لانچ کیاجارہاہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق  کراچی سے لاہورجانے والی پاک بزنس ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیاہے،پاک بزنس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں ضم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین خرد برد کیس کی سماعت کیلئے تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کوبھی منسوخ کردیاگیا ہے اوراس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ضم کر دیا گیاہے۔