معروف بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد

May 23, 2023 | 11:07:AM
معروف بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی  اداکار اور ماڈل آدتیہ سنگھ راجپوت 32 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو آدتیہ سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر کے باتھ روم میں مبینہ طور پر مردہ پائے گئے،اداکار کا ایک دوست انہیں فوراً ہسپتال لے گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

 اداکار کے دوسرے دوست نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آدتیہ کو ان کے دوست نے  گھر کے باتھ روم میں مبینہ طور پر بے ہوش پایا تو وہ چوکیدار کے ساتھ ان کو قریبی ہسپتال لے گئے، ان کی موت مبینہ طور پر فرش پر سر ٹکرانے کے بعد ہوئی یا  پھر موت کی وجہ دل کا دورہ بھی ہوسکتا ہے۔


 یہ بھی پڑھیں: فلم’’آر آر آر‘‘ کے برطانوی اداکار رے اسٹیونسن چل بسے