سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر

May 23, 2023 | 09:53:AM
سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی ڈویژن کے صدر کی تقرری کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محمد اکرم چیمہ 2018 میں این اے 239 کورنگی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونگے

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی کا کہنا ہے کہ محمد اکرم چیمہ کو نئی تنظیمی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں محمد اکرم چیمہ اس مشکل وقت میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔